منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ویڈیو: ہوا میں شادی کا خواہش مند جوڑا زمین سے 70 فٹ اوپر معلق ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

چھتیس گڑھ: ہوا میں شادی کرنے کے خواہش مند جوڑے کی آرزو پوری ہو گئی، دولہا دلہن نے ایک دوسرے کو زمین سے 70 فٹ اوپر معلق ہو کر شادی کی مالائیں پہنائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک جوڑے نے اپنی شادی کا دن بہت خاص بنانے کے لیے فضا میں شادی کی منصوبہ بندی کر لی، اور دلہن کے والد نے اس شادی کے لیے راجستھان سے گرم ہوا کا غبارہ منگوایا۔

جب دولہا دلہن ہوا میں معلق ہو کر ایک دوسرے کو مالا پہنا رہے تھے، تب ستر فٹ نیچے موجود مہمان ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے سر اٹھائے آسمان کی طرف دیکھ رہے تھے۔

شادی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر منظر عام پر آ گئی ہے، یہ شادی درگ ضلع کے بھیلائی کے سیکٹر 7 میں ہوئی، ویڈیو کو اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے: ’’ضلع درگ میں شادی کی تقریب ایئر بلون میں منعقد ہوئی، 70 فٹ کی بلندی پر دولہا اور دلہن نے ایک دوسرے کو ہار پہنائے۔‘‘

اطلاعات کے مطابق گرم ہوا کا غبارہ اتنا بڑا تھا کہ اسے ایک بڑے میدان کی ضرورت تھی، چناں چہ اس کے لیے سیکٹر 7 دسہرہ میدان میں شادی کا اہتمام کیا گیا، اور دلہن پریتی اور دولہا روی نے ایک دوسرے کو ہوا سے 70 فٹ کی بلندی پر مالا پہنایا۔

سات افراد کی ٹیم نے رسی کی مدد سے غبارے کو اوپر نیچے کھینچا، اور مالا پہناتے وقت ہاٹ ایئر بلون میں دولہا، دلہن کے ساتھ غبارہ اڑانے والا پائلٹ بھی موجود تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں