گھر کے گارڈن میں اگ آنے والی خودرو جھاڑیاں اور پودے بعض اوقات پودوں کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتے ہیں، تاہم اگر آپ اس پریشانی کا شکار ہیں تو یہ ننھا سا روبوٹک ویکیوم آپ کے لیے خاصا کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔
کچھ عرصہ قبل گھریلو استعمال کے لیے بنائے جانے والے ننھے روبوٹک ویکیوم رومبا کے تخلیق کاروں نے اس روبوٹ کو مزید جدید شکل دیتے ہوئے اسے گارڈن روبوٹ کی شکل دے دی ہے۔
یہ روبوٹ اپنے اوپر نصب شمسی توانائی کے ننھے پینل کی مدد سے کام کرتا ہے۔
اس کے اندر موجود سینسرز گارڈن میں خودرو پودوں کی شناخت کرتے ہیں۔ اس کے بعد یہ روبوٹ خود کار طریقے سے چلتا ہوا ان پودوں کے اوپر سے گزرتا ہے اور اس دوران انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکتا ہے۔
یہ ننھا روبوٹ دیکھ بھال کے حوالے سے بھی نہایت آسان ہے تاہم اس کی قیمت 300 ڈالرز یعنی 31 ہزار پاکستانی روپے ہے۔
اور ہاں، اگر آپ اس کو استعمال کرنے کا اراداہ رکھتے ہیں تو اپنے لان کے گرد باڑھ لگانا نہ بھولیں، ورنہ یہ روبوٹ ٹہلتا ہوا پڑوسیوں کے گارڈن میں بھی جا سکتا ہے اور ان کے ضروری و غیر ضروری پودوں کو بھی اکھاڑ سکتا ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔