کراچی : ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مہنگا ہوکر 288 کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ دیگر کرنسیاں بھی مہنگی ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمتوں کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے روپے کے مقابلے میں ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قدر میں اضافہ ہوا۔
ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 72 پیسے مہنگا ہوا اور ڈالر 284 روپے 31 پیسے سے بڑھ کر 287 روپے 3 پیسے پربند ہوا۔
ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوکر 285 روپے سے 288 روپےمیں فروخت ہوا۔
ڈالر میں اضافے سے دیگر کرنسیاں بھی مہنگی ہوگئیں ، ایک ہفتے دوران اوپن مارکیٹ میں یورو 5 روپے اضافے سے307 روپے ، پاؤنڈ 10 روپے اضافے کے بعد 356 روپے 50 پیسے میں فروخت ہوا۔
سعودی ریال 20 پیسے اضافے سے 76 روپے 70 پیسے اور اماراتی درہم 30 پیسےاضافےسے80 روپے 50 پیسے میں فروخت ہوا۔