جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

عالمی اقتصادی فورم نے پاکستان کو درپیش اہم خطرات کی نشاندہی کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :عالمی اقتصادی فورم نے پاکستان کودرپیش اہم خطرات کی نشاندہی کر دی اور کہا کہ سال 2025 میں پاکستان کو معاشی کمزوریوں،ماحولیاتی آفات،سیاسی عدم استحکام کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کی معاشی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا کہ پاکستان نے گلوبل رسک رپورٹ 2025 میں خود اعتمادی وترقی کا مظاہرہ کیا۔

عالمی اقتصادی فورم نے رپورٹ میں پاکستان کو درپیش اہم خطرات کی بھی نشاندہی کی اور کہا کہ پاکستان میں مشعل تنظیم نےفروری سےجون2024کےدوران سروےکیا، دیگر ترقی پذیر ممالک کی طرح پاکستان کو بھی پیچیدہ خطرات کا سامنا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں خطرات سےنمٹنے کیلئے اسٹریٹیجک لچک اور پالیسی میں جدت ضروری قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ سال 2025 میں پاکستان کومعاشی کمزوریوں،ماحولیاتی آفات،سیاسی عدم استحکام کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں مہنگائی، کرنسی کی قدرمیں کمی اور بڑھتے ہوئے قرضوں کا بوجھ خطرات قرار دیا اور کہا ہے کہ اس بوجھ سےپاکستان کی معیشت کمزورہوسکتی ہے ساتھ ہی سرمایہ کاری پر اعتماد اور ترقی کے امکانات متاثر ہوسکتے ہیں۔

ورلڈ اکنامک فورم کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجیکل خلل بھی پاکستان کودرپیش کلیدی خطرات میں شامل ہے تاہم پاکستان نےحالیہ برسوں میں غیرمعمولی لچک کامظاہرہ کیا اور اپنے معاشی چیلنجز کو مؤثر انداز میں سنبھالا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں