اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

’ویلکم‘ میں بلو کا کردار نبھانے والے مشتاق خان کا حیران کُن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: مشہور کامیڈی فلم ’ویلکم‘ میں ’بلو‘ کا کردار ادا کرنے والے تجربہ کار اداکار مشتاق خان بالی وڈ میں معاوضے میں عدم مساوات پر بول پڑے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک پوڈکاسٹ کے دوران مشتاق خان سے فلم ’ویلکم‘ میں اپنے اور اکشے کمار کو ملنے والے معاوضے کے فرق کے بارے میں پوچھا گیا۔

مشتاق خان نے انکشاف کیا کہ مجھے تو اکشے کمار کے ایک ملازم سے بھی کم پیسے ملے تھے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بجٹ کا ایک اہم حصہ نامور ستاروں کیلیے مختص کیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران انہیں اکشے کمار کے ملازم کے ساتھ ٹھہرایا گیا تھا جو کہ ایک غیر معمولی بات تھی۔ ان کے مطابق نہ صرف معاوضے بلکہ سفری انتظامات میں بھی فرق رکھا جاتا ہے۔

تجربہ کار اداکار نے کہا کہ بڑے بجٹ کی فلموں میں نامور ستاروں کے معاوضے کیلیے کافی حصہ مختص کیا جاتا ہے جبکہ مجھ جیسے اداکار سفری اخراجات بھی اپنی جیب سے ادا کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

مشتاق خان نے پوڈکاسٹ میں ’ریلوے مین‘ جیسی فلموں کا حوالہ دیا جہاں تمام فنکاروں کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ رکھا جاتا ہے۔

کامیڈی سے بھرپور ملٹی اسٹارر فلم ’ویلکم‘ 2007 میں ریلیز کی گئی تھی جبکہ ’ویلکم بیک‘ کے نام سے اس کا سیکوئل 2015 میں جاری کیا گیا۔

فلم ’ویلکم‘ کی کہانی اور ڈائیلاگ آج بھی شائقین کو یاد ہیں اور اکثر سوشل میڈیا میمز کی زینت بنتے ہیں۔ فرنچائز کی تیسری قسط ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کی شوٹنگ کی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں