معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے امریکاکی جانب سےموڈرناویکسین ملنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ویکسین کی آمدپاک امریکاتعلقات کامظہرہے۔
امریکی وزیرخارجہ نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کو25لاکھ موڈرناویکسین کی فراہمی کی گئی ویکسین کی فراہمی دونوں ملکوں میں پائیداردوستی،تعاون کی عکاس ہیں ہم کورونا وبا کو دنیا بھر سےختم کرنےمیں سنجیدہ ہیں۔
امریکی وزیرخارجہ کے بیان پر ڈاکٹرفیصل سلطان نے ردعمل دیتے ہوئے امریکاکی جانب سے موڈرنا ویکسین ملنے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ امریکی ویکسین کی آمدپاک امریکاتعلقات کامظہرہے۔
A welcome arrival to add to our covid vaccination efforts and reflective of Pak-US friendship https://t.co/1rJcQVEfeP
— Faisal Sultan (@fslsltn) July 2, 2021
دوسری جانب امریکی ناظم الامور اینجلاپی ایگلر نے کہا کہ امریکانےکوروناویکسین پاکستان کو بھجوائیں، ویکسین پاکستان کےحوالےکردی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکاکی جانب سےکوروناکی 25لاکھ ویکسین دی گئی ہیں کورونامیں مدد کیلئے پاکستان کو 50ملین ڈالرالگ فراہم کیےتھے ویکسین کےمعاملےپر پاکستان کےساتھ تعاون جاری رہےگا، ویکسین پاکستان پہنچنا، باہمی اشتراک داری کےبغیرممکن نہ تھا۔
اینجلاپی ایگلر نے کہا کہ حکومت پاکستان کیساتھ شراکت داری سےکام کررہےہیں ویکسین کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہےگا۔