تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

خوش آمدید! ’کرس گیل کیلیے مزیدار بریانی اور موسیقی‘‏

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل کے پاکستان آنے کے اعلان پر قومی کھلاڑی، مداح اور ہر شعبہ ‏ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے زندہ دل پاکستانی مہمان پلیئر کا خیرمقدم کرنے کو تیار ہیں۔

کرس گیل نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں کل پاکستان جارہا ہوں، میرے ساتھ کون کون آرہا ہے؟‘ ‏


سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کرس گیل کو پاکستان آمد کے اعلان کے بعد خوش آمدید کہا جارہا ہے۔ ایک ‏صارف نے لکھا کہ کرکٹ سے محبت کرنے والے ملک پاکستان میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ کرس گیل کو بریانی کھلائیں گے، ‏موسیقی اور تحفظ سے بھرپوری مہمان نوازی کر کے دکھائیں گے۔

انہوں نے لکھا کہ کرس گیل! ہم آپ کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں گے۔

واضح رہے کہ کرس گیل کا ٹویٹ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ ‏منسوخ کرکے یو اے ای کے لیے روانہ ہوچکی ہے۔

یاد رہےکہ گزشتہ روز راولپنڈی اسٹیڈیم میں پہلا ایک روزہ میچ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ‏ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اس اعلان کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -