جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

’پاک فوج کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ عزم استحکام فوجی آپریشن نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترجمان پاک فوج کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ عزم استحکام فوجی آپریشن نہیں ہے اگر سیاسی حکومت اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد اتفاق رائے سے فیصلے کرے تو کنفیوژن پیدا نہیں ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا یہ اصولی مؤقف ہے کہ فوجی آپریشن سے مسائل حل نہیں ہوتے اور نہ ملک کسی فوجی آپریشن کا متحمل ہوسکتا ہے۔

- Advertisement -

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد اہم امورپر پاک فوج کا مؤقف بیان کرناہے، مسلح افواج کیخلاف منظم پروپیگنڈا، غلط معلومات کےپھیلاؤ میں اضافہ ہوا۔
انھوں نے ایک صحافی کے آپریشن عزم استحکام سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا انتہائی سنجیدہ ایشو کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑھایاجاتاہے ، آپریشن عزم استحکام بہت اہم اور بنیادی معاملہ ہے، آپریشن عزم استحکام اس کی واضح مثال ہے جس پرسیاست کی جاتی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن عزم استحکام ایک ہمہ گیر مربوط کاؤنٹرٹیررزم کمپین ہے، عزم استحکام ملٹری آپریشن نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں