پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

چین میں کرونا وائرس کو شکست دینے والے ڈاکٹرز کا پرتپاک استقبال

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین کے شہر ووہان میں کرونا وائرس کو شکست دے کر اپنے علاقوں میں لوٹنے والے ڈاکٹرز کا عوام نے والہانہ استقبال کیا اور سلامی بھی دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین نے کرونا وائرس کو شکست دے دی ہے، چینی شہر ووہان میں تیسرے روز بھی کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

چین میں 41 نئے کیس رپورٹ ہوئے لیکن تمام نئے کیسز کی تصدیق باہر ملکوں سے چین آنے والوں میں ہوئی ہے، چین میں 81 ہزار افراد جان لیوا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چین میں 71 ہزار افراد کرونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں، چین میں 3 ماہ کے دوران وائرس سے تین ہزار 255 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا کرونا وائرس لیب میں‌ بنا؟ سائنس دانوں نے وضاحت کردی

ووہان میں کرونا وائرس کو شکست دینے والے ڈاکٹرز کو بہترین انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا، ووہان سے اپنے علاقوں میں لوٹنے والے ڈاکٹرز کا شہریوں نے والہانہ استقبال کیا اور سلامی بھی دی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے باعث اموات 11 ہزار 951 ہوگئیں جبکہ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 937 ہوگئی، وائرس سے اب تک 93 ہزار 618 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ اٹلی میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں، گزشتہ روز اٹلی میں  627 افراد ہلاک ہوگئے تھے، اٹلی میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4032 سے تجاوز کرچکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں