تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’بچے پریشان ہیں، ہم 15 روز میں واپس آجائیں گے‘، قیدی خط چھوڑ‌کر جیل سے فرار

روم: اٹلی کی جیل میں قید دو قیدیوں کے فرار ہونے کا انوکھا واقعہ پیش آیا جس میں وہ ایک جیلر کے نام ایک خط چھوڑ کر گئے اور بتایا کہ وہ بچوں کی پریشانی دور کر کے 15 روز بعد خود ہی واپس آجائیں گے۔

دی جکارتہ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے  داواد زو کانووش اور لیل احمتووچ نامی قریبی رشتے داروں کو جعل سازی اور فراڈ کے جرم میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

دونوں قیدی روم میں واقع جیل ریبیا میں قید تھے۔ رپورٹ کے مطابق جرم ثابت ہونے پر عدالت نے قیدیوں کو 10 سال قید کی سزا سنائی جو 2029 میں ختم ہوگی۔ چار روز قبل دونوں قیدی فلمی انداز میں جیل سے فرار ہوئے اور جاتے ہوئے جیلر کے نام ایک خط بھی چھوڑ گئے۔

قیدیوں نے اپنے خط میں جیلر کو مخاطب کر کے لکھا کہ ’ہماری بیگمات بھی جرائم کی وجہ سے جیلوں میں قید ہیں، گھر میں بچوں کو پریشانی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ہمارا وہاں موجود ہونا ضروری ہے‘۔

قیدیوں نے لکھا کہ ’بچوں کے پاس کوئی ایسا شخص موجود نہیں جو انہیں مشکلات سے نکالے یا معاملات کو سنبھال سکے، بچوں کی پریشانی دور کرنے کے لیے ہم پندرہ روز کے لیے جیل سے فرار ہورہے ہیں اور کام مکمل ہوتے ہی خود جیل آجائیں گے‘۔

جیل حکام نے اس خط کے اصلی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹلی کی پولیس نے زوکانووِچ اور احمتووِچ کی تلاش شروع کردی ہے لیکن اس خط نے یہ پورا واقعہ دلچسپ بنا دیا ہے اور اسے جیل سے فرار ہونے کے دیگر واقعات سے بالکل مختلف کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -