ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

تیل و گیس کے حوالے سے بڑی کامیابی، چندا کنویں سے 2.5 ملین معکب فٹ گیس کے ذخائر مل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر آئی ہے، تیل و گیس کے حوالے سے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کو بڑی کامیابی ملی ہے، چندا کنویں سے 2.5 ملین معکب فٹ گیس کے ذخائر مل گئے ہیں۔

کے پی کے ضلع کوہاٹ میں چندا کنویں پر پیش رفت کے حوالے سے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر کہا ہے کہ کنویں سے پیداوار میں کامیابی ملی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق چندا کنویں کی گہرائی 5492 میٹر ہے، جس سے 305 بیرل یومیہ خام تیل، اور 2.5 ملین معکب فٹ گیس کے ذخائر ملے ہیں، جب کہ اسی کنویں سے 3 میٹرک ٹن ایل پی جی بھی ملے گی۔

کنویں کو چندا پلانٹ سے 1.3 کلومیٹر فلو لائن سے منسلک کر دیا گیا ہے، اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کو 2.50 ملین معکب فٹ گیس سپلائی شروع ہو گئی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق حیدر آباد میں بھی دوسری اہم پیش رفت ہوئی ہے، سندھ میں کنار 8 کنویں سے بھی پیداوار کی بحالی کی گئی ہے، کنویں پر نئے جدید پمپس کی تنصیب کی گئی ہے، کنویں سے یومیہ 540 بیرل خام تیل کے ذخائر کی پیداوار ملنا شروع ہو گئی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ تیل و گیس کے ذخائر سسٹم میں آنے سے درآمدی بل میں نمایاں کمی ہوگی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں