منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ایران سے جارحیت میں اضافہ نہیں چاہتے، امریکا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ دشمنی میں کوئی اضافہ نہیں دیکھنا چاہتا لیکن اسرائیل کا دفاع جاری رکھے گا۔

بلنکن نے عراقی نائب وزیر اعظم محمد علی تمیم کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ہم کشیدگی نہیں چاہتے لیکن ہم اسرائیل کے دفاع اور خطے میں اپنے اہلکاروں کی حفاظت کے لیے حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے ایران کے اقدامات کو "بے مثال” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ہفتے کے آخر میں جس چیز کا مظاہرہ ہوا وہ یہ ہے کہ اسرائیل کو کسی جارحیت کا شکار ہونے، حملے کا شکار ہونے پر تنہا اپنا دفاع کرنے کی ضرورت نہیں تھی اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

بلنکن نے یہ بھی کہا کہ وہ گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران مذاکرات کی ایک سیریز میں شامل تھے جس میں ایک سفارتی ردعمل کو مربوط کرنے کی کوشش کی گئی جس سے علاقائی بحران کو روکا جا سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں