تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

معروف لوک گلوکار شوکت علی جگر کے عارضے میں مبتلا

کراچی:پانچ دہائیوں تک فوک میوزک پر راج کرنے والے گلوکار شوکت علی جگر کے عارضے میں مبتلا ہوگئے ہیں، اہل خانہ نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

اے آر وائی کے پروگرام ‘باخبر سویرا’ میں میزبان مدیحہ نقوی اور شفاعت علی نے معروف فوک گلوکار شوکت علی جگر کے عارضے میں مبتلا کی خبر آن ایئر کی،معروف فوک گلوکار شوکت علی کو جگر کے علاج کیلئے گیمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزخیرپور میں داخل کیا گیا ہے، جہاں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ان کے جگر کے انفیکشن کا علاج ہوگا۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر گمس(گمبٹ انسی ٹیوٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ) کے سربراہ ڈاکٹر رحیم بخش نے بتایا کہ تین دن پہلے گلوکار شوکت علی کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا،انہیں فوری طور پر طبی امداد دی گئی، اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور انہوں نے اپنے بیٹے سے ہلکی پھلکی گفتگو بھی کی ہے۔

ڈاکٹر رحیم بخش کا کہنا تھا کہ گلوکار کے جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے، جگر ٹرانسپلانٹ کے لئے مزید ٹیسٹ کئے جارہے ہیں، رپورٹس آنے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر میزبان مدیحہ نقوی نے ڈائریکٹر گمس سے سوال کیا کہ جگر ٹرانسپلانٹ پر کتنا خرچہ آتا ہے، جس پر ڈاکٹر رحیم بخش نے بتایا کہ بیرون ملک میں جگر ٹرانسپلانٹ پر ساٹھ سے ستر لاکھ خرچہ آتا ہے، مگر گمس میں اس کا علاج فری ہوتا ہے جبکہ گلوکار شوکت علی قوم کا اثاثہ ہیں، ان کا تمام علاج یہاں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شوکت علی کو حکومت کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا جاچکا ہے،انہوں نے صوفیانہ کلام اور پنجابی گانوں میں بھی خوب نام کمایا، 1965 کی جنگ میں ان کا گایا ہوا ملی نغمہ، جاگ اٹھا ہے، سارا وطن اب بھی جوانوں کو جوش دلاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -