تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ٹیکساس کے چڑیا گھر میں انسان نما بھیڑیا، ویڈیو وائرل

آپ نے اکثر ہالی ووڈ کی فلموں میں ویمپائر یا بھیڑیوں کی آدم خوری سے متعلق بہت سی خوفناک کہانیاں دیکھی ہوں گی، جن میں بھیڑیوں کو انسانی شکل کا روپ دھارتے ہوئے دکھایا جاتا ہے؟

مسلسل اس قسم کی فلمیں دیکھ کر ہمیں یہ کردار حقیقی لگتے ہیں۔ کیا اس قسم باتوں کا حقیقت سے کوئی تعلق ہوتا بھی ہے یا صرف فلم کو سنسنی خیز بنانے کیلئے نت نئی کہانیاں تخلیق کی جاتی ہیں۔

فلمی کہانیاں تخلیق کرنے والوں نے کئی نامعلوم افسانوی مخلوقات کے بارے میں بہت کچھ لکھا ہے لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ایک بھیڑیا واقعی ہمارے درمیان رہ رہا ہوگا؟ ایسی ہی ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے جو آپ کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دے گی۔

مذکورہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں چڑیا گھر کے جنگلے میں ایک بھیڑیے کو انسانوں کی طرح چلتا ہوا دکھایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرنے والے صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے چڑیا گھر میں ایک پراسرار انسان نما مخلوق کی تصویر بنائی ہے جو دیکھنے میں خونخوار بھیڑیا لگ رہا ہے۔

یہ تصویر ٹیکساس کے امریلو چڑیا گھر میں8 فٹ کی باڑ کے پیچھے سے لی گئی تھی اور اسے چڑیا گھر کے کسی ملازم نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔”

ویڈیو میں بظاہر ایک بھیڑیے صبح سویرے چڑیا گھر سے گزرتے ہوئے دکھایا گیا جو اپنی پچھلی ٹانگوں پر چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس پوسٹ پر بہت سے لوگوں نے اپنے تبصروں میں مختلف خیالات کا اظہار کیا ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ واقعی بھیڑیا ہے یا کسی نے کاسٹیوم پہنا ہوا ہے؟

Comments

- Advertisement -