پاکستان نے بھارت کو ایک اور محاذ پر شکست دے دی ویسٹ ایشیا بیس بال کے سیمی فائنل میں ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارتی جنگی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے نہ صرف جنگی محاذ پر اس کو شکست دی بلکہ دنیا بھر میں سفارتی، اخلاقی اور سائبر محاذ پر بھی خاک چٹائی۔ اب ایک اور میدان میں بھی بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیے۔
ایران کے شہر کرج میں ویسٹ ایشیا بیس بال کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کو با آسانی شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔
قومی ٹیم نے روایتی حریف کو بیس بال میدان میں 14-1 سے آؤٹ کلاس کیا اور اس کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔
پاکستان ٹیم نے اس کامیابی کو بھارت سے حالیہ جنگ میں شہید ہونے والے جوانوں اور پاکستانی شہریوں کے نام کر دی ہے۔
قومی ٹیم کل فائنل مقابلے میں فسلطین کے مدمقابل ہوگی۔