ویسٹ انڈیز کے بیٹر نے سی پی ایل میں 124 میٹر کا بلند و بالا چھکا لگا کر سب کو حیران کردیا، سوشل میڈیا پر ان کے ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی۔
ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کے اوپنر شقکیرے پیرس نے سی پی ایل 2024 میں 18 ستمبر کو گیانا ایمیزون واریئرز کے خلاف میچ میں اپنی زبردست طاقت کا مظاہرہ کیا، انھوں نے چھکے کے لیے اتنی زوردار ہٹ لگائی کہ گیند کوئنز پارک اوول کی چھت پر جاپہنچی۔
149 کے تعاقب میں ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز نے کو جلد سنیل نارائن کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، اس دوران تیسرا اوور کرنے والے مخالف ٹیم کے گڈاکیش موتی نے شقکیرے پیرس کو اپنی بولنگ سے تھوڑا پریشان کیا۔
گڈاکیش کی پہلی چار بالز پر بیٹر صرف دو رنز ہی بنا پائے تاہم، پانچویں گیند پر پیرس نے گڈاکیش موتی کی آف اسٹمپ پر پڑنے والی گیند کو پوری قوت سے لیگ سائیڈ کی طرف کھیلا۔
پیرس اپنے گھٹنے کے بل بیٹے اور مڈ وکٹ پر ایک زبردست چھکا لگایا کہ گیند ہوا میں کافی اونچائی سے ہوتی ہوئی اسٹیڈیم کی بلند و بالا چھت پر چلی گئی۔
جب اسکرین پر اس چھکے کی پیمائش آئی تو یہ 124 میٹر کا طویل چھکا تھا جو کہ اس سیزن کی سب سے بڑی ہٹ بھی ہے، پیرس بالآخر 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں دو چھکے اور اتنے ہی چوکے شامل تھے۔