بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ورلڈکپ 2019: تیسرا کھلاڑی انجری کے بعد ایونٹ سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: ورلڈکپ 2019 کے دوران تیسرا کھلاڑی ان فٹ ہوگیا، ویسٹ انڈیز ٹیم کے آل راؤنڈر آندرے رسل انجری کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو عالمی کپ کے دوران بڑا دھچکا اُس وقت لگا جب اسٹار آل راؤنڈر آندرے رسل کی رپورٹس سامنے آئیں جس میں انجری کا ذکر کیا گیا۔

آندرے رسل ورلڈکپ سے قبل بھی مسائل کا شکار تھے البتہ اُن کے تجربے اور افادیت کو دیکھتے ہوئے کرکٹ بورڈ نے انہیں ٹیم کا حصہ بنادیا تھا تاہم اب وہ بقیہ میچز ڈریسنگ روم میں ہی بیٹھ کر دیکھیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے خلاف میچ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا، آل راؤنڈر ان فٹ

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، اوپنر شیکھر دھون ورلڈ کپ سے باہر

عالمی کپ کے پہلے ہی میچ میں رسل نے پاکستان کے خلاف شاندار اننگز کھیل پر اپنی ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا مگر اس کے بعد انہیں مسائل کا سامنا تھا۔

انجری کے باعث آندرے رسل کو نیوزی لینڈ کے خلاف پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا، کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق انہیں گھٹنے کی انجری ہے جس کے باعث آل راؤنڈر کو شدید تکلیف ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے حکام نے رسل کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے سنیل ایمبرس کو اسکواڈ میں شامل کرلی۔ یاد رہے کہ کرکٹ کی دنیا میں کالی آندھی کے نام سے مشہور ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ 2019 کے آغاز سے قبل جنوبی افریقا کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا تھا کیونکہ اُن کے اہم باؤلر ڈیل اسٹین انجری کے باعث ایونٹ باہر ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں