ویسٹ انڈیز نے دورہِ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ٹیم کی قیادت کریگ براتھویٹ کریں گے، جوشوا ڈا سلوا نائب کپتان کے طور پر کام کریں گے۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق پاکستان کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ٹیم 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی اور 10 اور 11 جنوری کو دو روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔
ٹیسٹ سیریز کا تازہ ترین شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں دونوں میچز اب ملتان میں ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
یہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ابتدائی پلان میں تبدیلی کی نشاندہی ہے جس نے پہلا ٹیسٹ کراچی اور دوسرا ملتان میں شیڈول کیا تھا۔
پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جنوری جبکہ دوسرا 25 سے 29 جنوری تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ویسٹ انڈیز اسکواڈ:
کریگ براتھویٹ (سی)، جوشوا ڈا سلوا (وی سی)، ایلک ایتھانازے، کیسی کارٹی، جسٹن گریویز، کیویم ہوج، ٹیون املاچ، امیر جنگو، میکائل لوئس، گڈاکیش موتی، اینڈرسن فلپ، کیمار روچ، کیون سنکلیئر، جیڈن سیلز، اور جومل واریکن