کولکتہ: ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں شکست دے کر ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلین ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 148رنز بنائے تھے ، آسٹریلیا کی طرف سے ولانی اور کپتان لاننگ نے 52،52 رنز بنائے تھے جبکہ پیری 28 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں۔
ہدف کے تعقب میں ویسٹ انڈیز کی طرف سے میتھیوز نے 66 ، ٹیلر نے 59 اور ڈوٹن نے 18 رنز بنائے،ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے انیسویں اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پہلی دفعہ ٹی ٹو ئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
Here is what it means to #WI! Phenomenal run-chase, led by 18-year-old Hayley Matthews and their skipper! #WT20 pic.twitter.com/9B8i3OYC0C
— ICC (@ICC) April 3, 2016
دوسری طرف ویسٹ انڈیز کی قومی ٹیم بھی ورلڈ ٹی ٹو ئنٹی کے فائنل میں پہنچ چکی ہے اور اسی گراونڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے انگلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔