بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

ویسٹ انڈیز نے نوآموز پاپوانیوگنی کو کرکٹ کا سبق پڑھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ویسٹ انڈیز نے روسٹن چیس کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اپنے پہلے مقابلے میں پاپوانیوگنی کو شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق پاپوانیوگنی نے پہلے کھیلتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 137 رنز کا ہدف دیا، روسٹن چیس کے ناقابل شکست 42 رنز کی بدولت ویسٹ انڈیز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں ہدف پورا کرلیا۔

اوپنر برینڈن کنگ 34 اور نکولس پوران 27 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ آندرے رسل 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

- Advertisement -

پاپوانیوگنی کی جانب سے کپتان اسد والا نے دو وکٹیں حاصل کیں، الائی ناؤ، چاڈ سوپر اور جان کاریکو بھی ایک ایک وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی نوآموز ٹیم پاپوانیوگنی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے سامنے بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجانے میں ناکام رہی، پاپوانیوگنی نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔

سیسی باؤ 43 گیندوں پر 50 رنز بناکر نمایاں رہے، چیڈسوپر نے 27 جبکہ کپتان اسد والا نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے آندرے رسل اور الزاری جوزف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ عقیل حسین، روماریو شیفرڈ اور گوڈا کیش موتی 1، 1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاپوانیوگنی کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان روومین پاویل کا کہنا تھا کہ پچ دیکھنے میں تھوڑی مختلف لگ رہی ہے۔

ویسٹ انڈین کپتان نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ اچھی کرکٹ کھیلی جائے۔ ہمارے تمام کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے بہت پرجوش ہیں۔

کپتان پاپوانیوگنی پی این جی اسدوالا نے کہا کہ پچ دیکھنے میں بہت اچھی لگ رہی ہے، ہمیں یہاں 2 ہفتے سے زائد وقت ہوچکا ہے، ہماری ٹیم نے یہاں وارم اپ میچ بھی کھیلے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں