اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ویسٹ انڈیز 376 رنز کے تعاقب میں 247 پر ڈھیر،

اشتہار

حیرت انگیز

ڈومینیکا : تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 376 کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز 247 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اس طرح میزبان ٹیم کو 129 رنز کے خسارے کا سامنے ہے جس کے بعد پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق 247 کے مجموعی اسکور پر پولین کی راہ لینے والی ویسٹ انڈیز ٹیم میں روسٹن چیز 69 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جب کہ کیرن پول نے 31، جیسن ہولڈر 30،برتھ ویٹ اور ہوپ 29,29رنز ہی بنا سکے۔

ویست انڈیز کو ہدف تک پہنچنے سے روکے رکھنے میں پاکستانی بولر محمد عباس نے اہم کردار ادا کیا اور 25 اوورز میں 46 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا جب کہ یاسر شاہ نے 3 اور محمد عامر اور اظہر علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہےکہ تیسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو شین ڈورچ 20 اور کپتان جیسن ہولڈر 11 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔پاکستان کی جانب سے تب تک یاسرشاہ نے3 اظہرعلی اور محمد عباس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ اس سےقبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں اظہر علی کی سنچری اور کپتان مصباح الحق، بابراعظم اور سرفراز احمد کی نصف سنچریوں کی بدولت 376 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے جب کہ یہ میچ دو عظیم کھلاڑیوں اور کپتان مصباح الحق اور یونس خان کے کریئر کا آ خری میچ بھی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں