منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سوشل میڈیا پر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

حالیہ ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہ کرنے والی دو بار کی سابقہ عالمی چیمپئن نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں فتح حاصل کرکے ناقدین کو تعریف پر مجبور کر دیا۔

ماضی میں کالی آندھی کے نام سے کرکٹ کی دنیا میں سب سے خطرناک سمجھی جانے والی اور ابتدائی دو ورلڈ کپ کی فاتح ویسٹ انڈیز پر ایسا برا وقت بھی آیا کہ وہ اپنی ناقص کارکردگی کے باعث حال ہی میں ختم ہونے والے 13 ویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی تک نہ کر سکی۔

ویسٹ انڈیز کے یوں ورلڈ کپ میں شرکت سے محرومی پر شائقین کرکٹ اور ناقدین نے توپ کے گولوں کا رخ کیریبیئن سائیڈ پر کر دیا اور ویسٹ انڈیز ٹیم اور بورڈ کو طنز اور ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

- Advertisement -

ورلڈ کپ کے فوری بعد انگلینڈ کے خلاف ون ڈے ہوم سیریز ویسٹ انڈیز کے لیے کڑا امتحان تھی جس کے پہلے میچ میں شائی ہوپ کی قیادت میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بڑا ہدف عبور کرکے شاندار فتح اپنے نام کی اور جو کچھ دن قبل تک طنز کے نشتر برسا رہے تھے وہ بھی ویسٹ انڈیز کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ویسٹ انڈیز کی اس شاندار کارکردگی کے چرچے ہیں۔

ناقدین نے ویسٹ انڈیز کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے اسے کھنڈرات سے دوبارہ اٹھنے سے تعبیر کیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کی اس شاندار فتح میں اہم کردار کپتان شائی ہوپ کا بھی رہا جنہوں نے نا قابل شکست سنچری اسکور کر کے 326 جیسے بڑے ہدف کا حصول ممکن بنایا۔ ان کی اس ناقابل فراموش کارکردگی پر مداح اس کی بھی پذیرائی کر رہے ہیں۔

ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں شکست دے دی

 

کیریبئن ٹیم کی مدح سرائی کرنے والوں میں سابق ویسٹ انڈین کھلاڑی ایان بشپ بھی شامل ہیں جنہوں نے ایکس پر اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی آج اچھی جیت ہے اور ون ڈے کرکٹ میں کیریبین سائیڈ سب سے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ شائی ہوپ اس فارمیٹ میں کیریبین کرکٹ کی بہترین کارکردگی کا معیار ہیں۔

 

ایک صارف نے میچ کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کچھ ان الفاظوں میں کیا کہ تاریخی اور ناقابل یقین میچ، ویسٹ انڈیز کے لیے ایک اہم اور قیمتی جیت۔ شائی ہوپ ہیرو آف دی میچ ہیں۔

 

جہاں اس میچ کے بعد صارفین سوشل میڈیا پر ویسٹ انڈیز کی کارکردگی کی تعریف کر رہے ہیں وہیں انگلینڈ کی ورلڈ کپ سے جاری ناقص پرفارمنس پر انگلش ٹیم پر بھی تنقید کر رہے ہیں۔

 

ایکس پر میچ کے حوالے سے کی گئی کچھ توصیفی اور تنقیدیں ٹوئٹس اس طرح ہیں۔

 

 

 

 

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں