جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ڈیرن سیمی کی یوم آزادی پر پاکستانی قوم کو مبارک باد

اشتہار

حیرت انگیز

ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ڈیرن سیمی نے پاکستانی پرچم تھامے مزارِ قائد پر لی گئی اپنی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔

سابق ویسٹ انڈین کپتان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ’75 واں یوم آزادی مبارک پاکستان’ لکھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرکٹ کی بحالی، ڈیرن سیمی کو صلہ مل گیا

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کو دوبار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپین بنوانے والے کپتان ڈیرن سیمی کو گزشتہ برس حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ پاکستان کے اعزاز سے نواز گیا تھا، سابق کپتان نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے اہم کردار ادا کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں