جمیکا: ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز مارلن سیمیولز نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز مارن سیمیولز نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، سیمیولز نے ریٹائرمنٹ کے بارے میں ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کو جون میں ہی آگاہ کردیا تھا۔
ویسٹ انڈین آل راؤنڈر نے ویسٹ انڈیز کو دو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
سیمیولز نے ویسٹ انڈیز کے لیے 71 ٹیسٹ، 207 ون ڈے اور 67 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کھیلے، آل راؤنڈر نے تینوں فارمیٹ میں 11 ہزار 134 رنز بنائے اور 152 وکٹیں حاصل کیں۔
مارلن سیمیولز نے دنیا بھر میں ٹی ٹوینٹی لیگ کھیلی، انڈین پریمیئر لیگ میں وہ دہلی ڈیئر ڈیولز، پونے واریئرز اور بگ بیش لیگ میں میلبرن رینیگیڈز کی نمائندگی کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمںٹ کا اعلان کردیا تھا، شین واٹسن دنیا بھر میں ٹی 20 لیگز میں ایکشن میں دکھائی دیتے تھے۔
آسٹریلوی آل راؤنڈر نے پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی، واضح رہے کہ شین واٹسن نے 2015 میں بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا۔