ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

شمر جوزف کو آسٹریلیا میں عمدہ کارکردگی کا صلہ مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ویسٹ انڈیز کرکٹ نے فاسٹ بولر شمر جوزف کو آسٹریلیا میں عمدہ کارکردگی کا انعام دے دیا۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو میں شاندار کارکردگی دکھانے والے فاسٹ بولر شمر جوزف کو سیینٹرل کنٹریکٹ مل گیا ہے، بورڈ نے انہیں ترقی دے کر فرنچائز سے بورڈ کا انٹرنیشنل ریٹینر کنٹریکٹ دیا۔

برسبین ٹیست میں 27 سال بعد ویسٹ انڈیز کی تاریخی کامیابی میں شمر جوزف نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

- Advertisement -

ویسٹ انڈین بورڈ کا کہنا ہے کہ شمرجوزف نے شاندار کارکردگی دکھائی وہ ایک غیرمعمولی ٹیلنٹ ہے، انہیں ترقی دے کر خوشی محسوس ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا میں 27برس بعد ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی تھی، اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے 1997 میں آسٹریلیا کے خلاف کوئی ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔

شاندار ڈیبیو سیریز کے بعد ونڈیز نے شمرجوزف کے معاہدے کو اپ گریڈ کردیا ہے۔

شمرجوزف نے ایڈیلیڈ میں اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں اور برسبین میں 68 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں