ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

یوکرین کیلئے کھڑا ہونا، فلسطین کیلئے خاموشی مغربی دہرے معیار کا ثبوت قرار

اشتہار

حیرت انگیز

معروف اخبار فنانشل ٹائمز کا اپنے تجزیے میں کہنا ہے کہ مغرب نے اسرائیل کی اندھی حمایت کے باعث اپنا مقام کھو دیا ہے۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق یوکرین کیلئے کھڑا ہونا اور فلسطین کیلئے خاموشی مغربی دہرے معیار کا ثبوت قرار دیا جارہا ہے۔ مغرب کی منافقت اور دہرے معیارکی وجہ سےعالمی سطح پر اس نے مقام کھو دیا ہے۔

مؤقر روزنامے نے مزید کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائیاں امریکا اور اتحادیوں کیلئے سوالیہ نشان ہے۔ مغربی ممالک نے یوکرین پر روسی حملے کو جارحیت قرار دیا

فنانشل ٹائمز کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک نے اسرائیل کی کارروائیوں پرخاموشی اختیار کی۔ مغربی ممالک مذمت کے بجائے اسرائیل کی حمایت میں بڑھ چڑھ کربیان دینے لگے۔

جی7 کے سینئرسفارتکار نے کہا کہ ہم یقینی طور پر گلوبل ساؤتھ میں جنگ ہار چکے ہیں۔ یوکرین کے بارے میں جو کہا گیا اس کا اطلاق غزہ پر بھی ہونا چاہیے۔

سفارتکار کا مزید کہنا تھا کہ دہرے معیار کی وجہ سے اب دنیا انسانی حقوق کی ہماری باتوں پر کیوں یقین کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں