پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

ابوظہبی، پاکستان کو جیت کے لیے 104 رنز کا ہدف درکار

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی: تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کے باعث ویسٹ انڈین ٹیم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں قومی کرکٹ ٹیم کو جیت کے لیے 104 رنز کا ہدف دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر مخالف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈین ٹیم کے بلے بازوں نے ابتدائی اوورز میں جارہانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی تاہم بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کروانے والے پاکستانی اسپینر عماد وسیم نے تیسرے اوور کی دوسری بال پر اوپنر جانس چارلس کی وکٹ حاصل کرلی۔

اوپنر کے آؤٹ ہونے کے بعد ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے بلے باز عماد وسیم کی بال کو سمجھنے سے قاصر رہے اور آتے ہی بغیر رن بنائے اسپینر کا نشانہ بنتے ہوئے 12 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

دوسرے اوپنر فلیچررن 17 گیندوں کا سامنے کرتے ہوئے 9 رنز بنا کر آل راؤنڈر محمد نواز کے اگلے ہی اوور میں رن لینے کی ناکام کوشش کے دوران اپنی وکٹ کہو بیٹھے، نئے آنے والے بیٹسمین ڈیون براوو نے اپنی ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم وہ بھی 31 کے مجموعی اسکور پر عماد وسیم کا نشانہ بن گئے۔

سیموئل اور نیکولس پوران نے ٹیم کے گرتے رن ریٹ کو سہارا دینے کی کوشش کی جس کے بعد 66 کے مجموعی اسکور پر نیکولس  16 رنز کے اسکور پر محمد نواز کی گیند کو کھیلتے ہوئے شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ فاسٹ باؤلر محمد عامر کی بال پر زخمی ہونے والے ویسٹ ایڈیز کی جانب سے سموئل کے باوجود بہترین  بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دو نوں ٹیموں میں دو دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں، پاکستانی ٹیم میں وہاب ریاض اور حسن علی کی جگہ محمد عامر اور رومان رئیس کو موقع دیا گیا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں ایون لوئس کی جگہ چیدک والٹن اور بدری کی جگہ کیسرک ویلیمز کو ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچ کی سریز میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں 0-2 سے برتری حاصل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں