سمندر اور اس میں موجود مخلوقات نے صدیوں سے انسان کو مسحور کر رکھا ہے، لیکن ان میں سے ایک اورکاس یا قاتل وہیل بھی ہے جسے انسان کا دشمن سمجھا جاتا ہے۔
اورکاس، یا قاتل وہیل، 56 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیر سکتی ہیں اور رفتار کے لحاظ سے عام ڈولفن کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔
مگر آج ہم اس کا تذکرہ اس لئے کررہے ہیں کہ محض 45 سینکڈ کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا ہے۔
معاملہ کچھ یوں ہے کہ اورکاس کی ایک اسپیڈ بوٹ کا پیچھا کرنے کی ویڈیو تیزی سے ٹوئٹر پر وائرل ہوئی ہے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قاتل وہیل ایک اسپیڈ بوٹ کا پیچھا کررہی ہے اور اس پر سبقت لیجانے کی کوشش کررہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: قاتل وہیل مچھلیوں نے کشتی پر حملہ کردیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو
اسپیڈ بوٹ اور اورکاس کے درمیان اس رسہ کشی کا دورانیہ محض 45 سیکنڈز پر محیط تھا اس دوران وہیل نے بظاہر حملہ کرنے کی کوشش نہ کی، سمندری مخلوق کا ہدف اسپیڈ بوٹ کو ہرانا تھا تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکی۔
You can't even get away from a Orca in a speed boat. You running for your life and Shamu doing flips in the water. pic.twitter.com/kgXJ2kcHzR
— Jeff (@That1guyJeff) April 5, 2022
ایک منٹ سے کم وقفے کی اس دلچسپ ویڈیو نے ٹوئٹر پر 2.7 ملین ویوز حاصل کرلئے ہیں اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔