تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

اداکارہ رابعہ بٹ‌ نے ٹوٹے دلوں کو کیا مشورہ دیا؟

کراچی : ’ٹوٹے ہوئے دلوں کو اس بات کا اندازہ ہی نہیں کہ خدا جب کچھ لیتا ہے تو بدلے میں بڑی نعمتوں سے نوازتا ہے‘ اداکارہ رابعہ بٹ کے ٹوٹے دلوں کو دئیے گئے مشورے نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔

ان خیالات کا اظہار اداکارہ رابعہ بٹ نے اے آر وائی نیوز کے عید اسپیشل مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں میزبان ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کی گفتگو نے ناصرف شو میں موجود فنکاروں کو متاثر کیا بلکہ سوشل میڈیا نے بھی ان کی دانائی سے بھرپور باتوں پر دل کھول کر داد دی۔

شو کے دوران میزبان ندا یاسر نے رابعہ بٹ سے ٹوٹے دلوں کو مشورہ دینے کا کہا تو اداکارہ نے کہا کہ ’دل ٹوٹنے کے بعد خدائے بزرگ و برتر جس چیز سے نوازتا ہے اس کا ہمیں اندازہ بھی نہیں ہوتا‘۔

رابعہ بٹ کا کہنا تھا کہ ’خدا کا جب کسی سے کچھ لیتا ہے تو بدلے میں بے شمار نعمتوں سے نوازتا ہے وہ نعمتیں کبھی سبق کی صورت میں ہوتی ہیں اور کبھی دنیاوی اشیاء کی صورتوں میں ہوتی ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’انسان کو دعا مانگنی چاہیے کہ اسے تکلیف ہو کیوں کہ جب انسان تکلیف میں کوئی دعا مانگتا ہے تو اس میں خلوص ہوتا اور ٹوٹے دل سے نکلی دعا تڑپ کے ساتھ نکلتی ہے اور جب دل ٹوٹتا ہے تو انسان کو سیدھا راستہ بھی نظر آتا ہے‘۔

واضح رہے کہ رابعہ بٹ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’پہلی سی محبت‘ میں مایا علی (رخشی) کی والدہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -