افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شہیدی بھی پاکستانی مہمان نوازی کے معترف ہوگئے، پاکستانیوں کی قداردانی کی تعریف کرڈالی.
ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغان ٹیم کے کپتان بھی پاکستانیوں کی مہمان نوازنی کی تعریف کیے بنا نہیں رہ سکے، انھوں نے کہا کہ پاکستان کی مہمان نوازی بڑی اچھی ہے۔
کپتان افغانستان ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ٹیم گزشتہ سالوں کی نسبت کافی مضبوط ہے، ٹیم میں نوجوان کھلاڑی بھی ہیں جو اچھا پرفارم کرتے ہیں۔
حشمت اللہ نے کہا کہ ہماری اسٹرینتھ بولنگ ہے مگر نوجوان بیٹرز بھی اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہیں، مڈل آرڈر اس طرح پرفارم نہیں کر سکا جس طرح چاہتے تھے۔
ون ڈے انٹرنیشلز میں افغان کرکٹ ٹیم کی قیادت کا بار اٹھانے والے حشمت اللہ کا کہنا تھا کہ بنگلادیش اچھی ٹیم ہے، شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی.