تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

اقامے میں تصویر تبدیل کرانے کی شرائط کیا ہیں؟

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اقامہ کارڈ پر اپنی تصاویر تبدیل کرانے والے خواہشمند غیر ملکیوں کے لیے تین شرائط عائد کی ہیں۔

سعودی عرب میں ڈیجیٹل سسٹم کے تحت غیر ملکی کارکنوں کے فنگر پرنٹ کے وقت لی جانے والی تصویر اقامہ کارڈ پر پرنٹ کی جاتی ہے۔ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ کچھ لوگوں کے چہروں کے نقوش میں نمایاں تبدیلیاں آنے لگتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی خواہش ہوتی ہے کہ اقامے پر تصویر تبدیل کرالی جائے۔

سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جو تین شرائط عائد کی گئی ہیں اس میں سے پہلی شرط یہ ہے کہ مملکت میں کام کرنے والے وہ غیر ملکی افراد ’ھویہ مقیم‘ جو اقامہ کارڈ میں اپنی تصویر کی تبدیلی چاہتے ہیں انہیں اس کے لیے پہلے پاسپورٹ انتظامیہ سے رجوع کرنے کے لیے پیشگی وقت لینا ہوگا۔

دوسری شرط کے مطابق اقامہ میں تصویر کی تبدیلی کے لیے متعلقہ شخص کا پاسپورٹ موثر اور اس میں تصویر نئی ہونی چاہیے جب کہ تیسری اور آخری شرط کے مطابق تصویر میں امیدوار کا سر ڈھکا ہوا نہ ہو بلکہ کھلا ہوا ہونا چاہیے۔

اقامے میں تصویر کی تبدیلی کے لیے صرف یہی تین شرائط کافی نہیں ہوں گی بلکہ تصویر تبدیل کرانے کے لیے مناسب وجہ بھی بتانی ہوتی ہے جبکہ دستاویزی ثبوت کے طور پر نیا اور کارآمد پاسپورٹ بھی جوازات میں دکھایا جاتا ہے جس میں موجود تصویر کا موازانہ کرنے کے بعد اقامہ میں بھی نئی تصویر اپ لوڈ کی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -