تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

وہ کونسی غذائیں ہیں جو دماغی صحت بہتر بناتی ہیں؟

ماہرین نے دماغی صحت کو فائدہ پہنچانے والی مخصوص غذاوں کے نام بتادئیے، کیا آپ اپنی دماغی صحت بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ان غذاوں کو اپنی خوارک کا حصّہ ضرور بنائیں۔

ورزش کرنا اور جسمانی طور پر متحرک رہنا جسمانی صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہے اور کئی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے اور دماغی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے تاہم کچھ مخصوص دماغی صحت کےلیے انتہائی ضروری ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مخصوص غذائیں دماغ کو متعدد فوائد پہنچانے کے ساتھ ساتھ جان لیوا بیماریوں سے بھی حفاظت کرتی ہیں۔

ماہرین کی جانب سے ان غذاوں کو مائنڈ ڈائیٹ کا نام دیا گیا ہے، جن کے استعمال سے نا صرف دماغی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ بلڈ پریشر بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔

آئیے آپ کو دماغی صحت بہتر بنانے والی ان مخصوص غذاوں سے متعلق بتاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پتوں والی سبزیاں جیسے پالک، مولی، گھوبی وغیرہ وغیرہ دماغی صحت کےلیے انتہائی مفید ہیں اور جو سبزیاں غیرنشاستے دار ہوں ان میں کیلوریز کی مقدار بھی کم ہوتی ہے۔

ریشے والی غذائیں جیسے پاستا، دلیہ، گندم، براون چاول، گری دار میوے دماغ کو بہت زیادہ فائدہ پہنچاتے ہیں، بلکل خصوص دن میں پانچ بادام، اخروٹ اور کاجو وغیرہ کھانا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زیتون کے تیل میں پکا ہوا کھانا دماغ کےلیے انتہائی مفید ہے اور مچھلی اور اومیگا تھری سے بھرپور غذائیں بھی ذہن کو تیز کرتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -