منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

کورونا وبا کے بعد جاپانی کیا سیکھ رہے ہیں؟ جان کر آپ مسکرا اٹھیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی وبا کووڈ 19 کے بعد جاپانی عوام معمول کی زندگی پر واپس آنے کے لیے مسکرانا سیکھ رہے ہیں اور اس کے لیے سند یافتہ ماہرین مسکراہٹ سے رابطہ کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کووڈ 19 کی عالمی وبا کے دوران منہ کو مسلسل ماسک سے ڈھانپے رہنے اور تناؤ کی صورتحال سے گزرنے کی وجہ سے لگتا ہے کہ جاپانیوں کی بڑی تعداد معمول کے مطابق ہنسنا بھول چکی ہے اس لیے وہ معمول کی زندگی پر دوبارہ واپس آنے کے لیے باقاعدہ طور پر دوبارہ مسکرانا سیکھ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں جاپانی عوام اتنے سنجیدہ ہیں کہ انہوں نے مسکرانا سیکھنے کے لیے سند یافتہ ماہرین مسکراہٹ سے رابطہ کر رہے ہیں اور ماہرین اس کے لیے باقاعدہ فیس وصول کر رہے ہیں۔

اس کے لیے جاپانی عوام نے ’سند یافتہ ماہرینِ مسکراہٹ‘ سے رابطہ کیا ہے جو کچھ رقم لے کر انہیں مسکرانا سکھا رہے ہیں۔

اب چونکہ کووڈ کی عالمی وبا کو باضابطہ طور پر ختم قرار دیا گیا ہے تو جاپان میں ’’مسکراہٹ کے استاد‘‘ کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ بعض افراد نے کہا ہے کہ کووڈ کی وجہ سے وہ چند روز تک ماسک پہننے پر مجبور تھے لیکن اب عالمی ادارہ برائے صحت کی جانب سے کووڈ وبا کے خاتمے کے اعلان کے بعد دوبارہ معمول کی جانب گامزن ہیں۔ تاہم اکثر افراد نے اعتراف کیا کہ وہ مسکرانا بھول چکے ہیں۔

مسکراہٹ کے ایک کوچ کائیکو کاوانو نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی دوبارہ مسکرانا سکھا رہی ہے۔ حقیقی مسکراہٹ میں چہرے کے پٹھوں کو خاص انداز میں حرکت دینے کی مشق کرنا ہوتی ہے اور مسکرانے والے کو ذہنی طور پر اس سے افاقہ بھی ہوتا ہے۔

کائیکو کی تربیت کچھ اس طریقے سے ہے کہ وہ اپنے کلائنٹ کو پہلے چہرے کے عضلات کو جنبش دینا سکھاتے ہیں اور اس کے بعد آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر مسکراہٹ کی مشق کرائی جاتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسکراہٹ سکھانے کے ماہرین اب تک چار ہزار سے زائد جاپانیوں کو دوبارہ مسکرانے کی تربیت دے چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں