اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

مرنے والوں کے آخری الفاظ کیا ہوتے ہیں؟ (کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں)

اشتہار

حیرت انگیز

انتہائی نگداشت میں رکھے گئے مریضوں کی دیکھ بھال پر مامور امریکی نرس نے مرنے والوں سے متعلق دل دہلا دینے والے انکشافات کردئیے۔

نرسنگ ایسا شعبہ ہے جو ڈاکٹر سے زیادہ مریض سے قریب اور اس کی دیکھ بھال کرتا ہے، کسی بھی اسپتال کی نرس روزانہ مختلف قسم کے مریضوں کی دیکھ بھال کرتی ہے۔

ایسی ہی ایک نرس سے انتہائی نگداشت وارڈ میں داخل افراد کے مرنے سے متعلق چونکا دینے والے انکشاف کیے ہیں۔

ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی جولی نامی امریکی نرس نے اپنی ویڈیوز کے ذریعے لوگوں کو یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ موت سے پہلے کسی مریض پر کیا گزرتی ہے؟ اور ان کی زبان پر آنے والے آخری الفاظ کیا ہوتے ہیں؟

جولی کا کہنا ہے کہ جب انسان داعی اجل کو لبیک کہہ رہا ہوتا ہے تو اس کی زبان پر ‘تم سے بے پناہ محبت کرتا ہوں’ جیسے الفاظ ہوتے ہیں یا وہ اپنے والدین کو پکار رہا ہوتا ہے۔

جولی نے بتایا کہ مرنے سے پہلے مریضوں کی جلد کی رنگت تبدیل ہو جاتی ہے، ان کا سانس اکھڑنا شروع ہو جاتا ہے جبکہ جسم کے مختلف اعضا سے رطوبتیں بھی خارج ہوتی ہیں۔

امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ سننے والوں کیلئے یہ باتیں دل دہلا دینے والی یا غیر معمولی ہونگی لیکن میں جس شعبے سے وابستہ ہوں، اس میں یہ بالکل عام ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں