منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سعودی عرب، کورونا سے متعلق افواہیں پھیلانے پر کتنا جرمانہ اور سزا ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں کورونا سے متعلق افواہیں پھیلانے پر 10 ریال تک جرمانہ اور ایک برس تک قید کی سزا ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلھوب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مملکت بھر میں متعدد حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں، کورونا وبا سے متعلق غلط معلومات اور افواہیں پھیلانے کی سزا دس لاکھ ریال تک جرمانہ اور ایک برس تک قید ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورس کے اہلکار کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، حالیہ ایام میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا تناسب 72 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

- Advertisement -

طلال الشلھوب نے خبردار کیا کہ جو شخص بھی سوشل میڈیا پر کورونا وبا کے بارے میں غلط اطلاعات پھیلائے گا یا ان کا تبادلہ کرے گا یا افواہیں جاری کرے گا تو اس کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کی غلط افواہیں پھیلانے سے ناصرف عوام میں خوف و ہراس پھیلتا ہے بلکہ یہ ایک طرح سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر آمادہ کرنے والا عمل بھی ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ قید کی سزا کم سے کم ایک برس ہوگی اور زیادہ سے زیادہ پانچ برس تک ہوگی، دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں سزا دگنی ہوگی، خلاف ورزی پر دونوں سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں یا کوئی ایک سزا بھی دی جاسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں