تازہ ترین

کورونا کے نئے ویرینٹ کی علامات کیا ہے ؟ ماہرین صحت نے بتا دیا

کراچی : ممبر سندھ کورونا ٹاسک فورس ڈاکٹر فیصل محمود کا کہنا ہے کہ نئے ویرینٹ کے کیسز اسپتالوں میں کم آرہے ہیں، اس ویرینٹ میں بھی اس بخار،نزلہ وغیرہ ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ممبر سندھ کورونا ٹاسک فورس ڈاکٹر فیصل محمود نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کورونا کے نئے ویرینٹ سامنے آئے ہیں تاہم نئے ویرینٹ کے کیسز اسپتالوں میں کم آرہے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل محمود کا کہنا تھا کہ اگرکسی کی طبیعت خراب ہو تو وہ طبی معائنہ ضرور کرائے، اس ویرینٹ میں بھی اس بخار،نزلہ وغیرہ ہوتا ہے۔

ممبر سندھ کورونا ٹاسک فورس نے بتایا کہ این سی اوسی ملک میں ابھی کام کررہی ہے، جو شہری بیمار ہیں وہ ماسک کا استعمال کریں اور اجتماعات سے پرہیزکریں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے بوسٹر ڈوز نہیں لگوائی وہ شہری بوسٹر ڈوز لگوائیں تاہم شہریوں کو کورونا کے نئے ویرینٹ سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز کراچی میں کورونا کے نئے ویرینٹ ایکس بی بی کی تصدیق ہوئی تھی ، محکمہ صحت کے مطابق شہر میں اب تک کورونا کے اومیکرون ویرینٹ کے سب ویرینٹ کے 6 کیسز سامنے آئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ کیسز کی تصدیق کے بعد اب ان لوگوں کے رابطہ میں آنے والوں کے ٹیسٹ کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ قسم بیت زیادہ خطرناک نہیں اس لئے عوام الناس کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اس سلسلے میں محکمہ صحت نے عوامی مقامات پر ماسک پہنے پر زور دیا

Comments

- Advertisement -