انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی کے لیے ایک بڑی خبر ہے جس کا اعلان بروز جمعہ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان جمعے کو ایک اہم اعلان کرنے جا رہے ہیں جس کے بعد ترکی میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
مقامی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے کہا کہ اگر میں یہ خبر ابھی دے دوں تو ہم اپنا جوش وخروش کھو دیں گے، لہذا مجھے لگتا ہے ابھی یہ خبر دینے کا درست وقت نہیں ہے۔
“It will be the beginning of a new era in Turkey”
Turkey’s President Erdogan says he has major news for Turkey pic.twitter.com/waOma2pBgK
— TRT World (@trtworld) August 19, 2020
ترک ایوان صدر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی اس رواں ہفتے کے آخر میں مشرقی بحیرہ روم میں نئے گیس فیلڈ کی دریافت کا اعلان کرے گا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ترک صدر گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کریں گے۔ترکی پہلے ہی ڈرلنگ جہاز کونی روانہ کرچکا ہے، عملے میں 35 افراد شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ترکی کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز کا کہنا تھا کہ مشرقی بحیرہ روم میں قدرتی وسائل کی تلاش کے لیے چوتھا بحری جہاز بھی روانہ کرنے والے ہیں، 2 ڈرلنگ اور ایک زلزلہ کے اثرات کا جائزہ لینے والے بحری جہاز کی کارروائیوں کے بعد اب اورچ رئیس سسمک ریسرچ بحری جہاز بھی ان سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔
فاتح دونمیز کا کہنا تھا کہ ترکی مشرقی بحیرہ روم میں قدرتی وسائل کی تلاش کے کام کو جاری رکھے گا، ہم اپنی سمندری حدود اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی پٹرولیم کمپنی کی جانب سے اجازت دینے والے مقامات پر تیل اور گیس کی تلاش جاری رکھیں گے۔