تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

الکحل کا ایک قطرہ جسم میں کیا کرسکتا ہے؟ عالمی ادارہ صحت کا بڑا انکشاف

شراب نوشی کرنے والے شخص کا گمان ہوتا ہے کہ کم مقدار میں الکحل پینے سے جسم کو نقصان نہیں ہوتا مگر اب عالمی ادارہ صحت نے خوفناک انکشاف کیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے دی لاسینٹ پبلک ہیلتھ میں شائع آرٹیکل میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے دعویٰ کیا کہ ایتھنول (شراب) حیاتیاتی طریقہ کار کے ذریعے کینسر کا باعث بنتی ہے۔

آرٹیکل میں لکھا گیا کہ شراب کی ایک بوند بھی زہر ہے، جب کوئی شخص الکحل لیتا ہے، تو وہ اسی وقت کینسر کی جانب راستے پر چل پڑتا ہے، پھر چاہے وہ شراب تھوڑی مقدار میں لی گئی ہو یا زیادہ مقدار میں۔

یہ بھی پڑھیں: بخار کا علاج: پیراسٹ (پیراسٹامول) غیرمعیاری قرار

اسٹڈی میں دل دہلا دینے والا انکشاف کیا گیا کہ شراب نوشی سے سات طرح کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اس میں تھروٹ کینسر، لیور کینسر، کولن کینسر، ماؤتھ کینسر، بریسٹ کینسر، ایسوفیگس کینسر و دیگر شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا کہ شراب جسم کے لیے نقصان دہ مشروب ہے اس سے بچنا چاہیے، شراب کا ایسا کوئی پیمانہ نہیں ہے کہ کم پینے سے کچھ نہیں ہوگا اور زیادہ پینے سے آپ کو کچھ مسائل ہوسکتے ہیں۔

ادھر انٹرنیشنل اسپرٹ اینڈ وائن ایسوسی ایشن آف انڈیا کا اندازہ ہے کہ ملک میں ہر سال استعمال ہونے والی پانچ ارب لیٹر شراب میں سے تقریبا 40 فیصد غیر قانونی طور پر تیار کی جاتی ہے۔

شراب کی تاثیر بڑھانے کے لیے اکثر میتھانول استعمال کی جاتی ہے، اگر میتھانول کا استعمال کیا جائے تو یہ اندھے پن، جگر کو پہنچنے والے نقصانات اور موت کا سبب بن سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -