تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دو میچوں میں شکست کس وجہ سے ہوئی؟ سابق کرکٹر کا انکشاف

کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو پی ایس ایل سکس کے گذشتہ دو میچز میں ہونے والی شکست کا ذمے دار ٹہرایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز پر پاکستان سپرلیگ اور دیگر کرکٹ ٹورنامنٹس کے دوران نشر ہونے والے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد نے کہا کہ پی ایس ایل سکس کے چوتھے میچ میں لاہور قلندر کے ہاتھوں کوئٹہ کی شکست کے ذمے دار ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہیں۔

تنویر احمد نے کہا کہ جب کوئٹہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 178 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا تو کپتان کو اندازہ ہوجانا چاہیئے تھا کہ بولرز کو مار پڑے گی، اور وہی ہوا، لاہور قلندرز کے بلے بازوں کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کی پٹائی پر سرفراز احمد کھبی سر پر ہاتھ رکھ رہے تھے تو کھبی بولرز کے پاس جاکر انہیں ڈانتے رہے، اس طرح کا رویہ ہوگا تو بولرز کو اعتماد کہاں سے حاصل ہوگا۔

سابق کرکٹر تنویر احمد کا کہنا تھا کہ جو باتیں میں نے کہی کمنٹری کے دوران بھی سرفراز کے اسی رویئے پر بات کی جارہی تھی۔

سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے میچ کے دوران سرفراز کے تاثرات کو ان کی عادت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب سرفراز قومی ٹیم کے کپتان تھے تو وہ اسی طرح کے ردعمل کا اظہار کرتے تھے، یہ ان کا فطری عمل ہے۔

پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہا کہ جب سے پی ایس ایل دبئی سے کراچی منتقل ہوا ہے تو پرفارمنس کے لحاظ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور کی جگہ لے لی ہے، لاہور قلندرز کی ٹیم میں حفیظ کی شمولیت نے ٹیم میں بہتری پیدا کردی ہے، یہی نہیں لاہور قلندرز اپنی ماضی کی غلطیوں کو دوبارہ نہیں دہرارہی ہے۔

گذشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ 6 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو9وکٹوں سے شکست دی تھی، لاہورقلندرز نے فخر زمان اور محمد حفیظ کی دھواں دھار بلے بازی کی بدولت 179 رنز کا مطلوبہ ہدف 18.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا، فخر زمان 82 اور محمد حفیظ 73 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

Comments

- Advertisement -