پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

میلبرن ٹیسٹ کیلیے پاکستان ٹیم میں کونسی تبدیلیاں ہوں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

بولرز کی انجریز اور بلے بازوں کے آؤٹ آف فام سے پریشان گرین کیپس کے کیمبی نیشن میں ایک بار پھر تبدیلیاں متوقع ہیں۔

نسیم شاہ اور حارث روف کی غیرموجودگی میں ڈیبیو کرنے والے خرم شہزاد انجرڈ ہو کر سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔ ان کی جگہ فاسٹ بولنگ شعبے کی ذمہ داری شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ساتھ حسن علی یا میر حمزہ کے کندھوں پر ہو گی۔

پرتھ ٹیسٹ میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے والے وکٹ کیپر سرفراز احمد پر کڑی تنقید کی جارہی ہے اور ان کی جگہ محمد رضوان کو شامل کرنے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔ امکان یہی ہے کہ محمد رضوان کو میلبرن ٹیسٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کس کا پلڑا بھاری؟

آل راؤنڈر فہیم اشرف بھی پہلے ٹیسٹ میں متاثرکن پرفارمنس نہیں دے سکے جب کہ مستند اسپنر کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ساجد خان کو آزمایا جاسکتا ہے جنہیں ابرار احمد کی جگہ اسکواڈ میں طلب کیا گیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ ’باکسنگ ڈے ٹیسٹ‘ 26 دسمبر سے میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس اسٹیڈیم پر باہمی میچز میں میزبان کینگروز کو واضح سبقت حاصل ہے۔

شاہینوں اور کینگروز کے درمیان اس گراؤنڈ میں اب تک 10 ٹیسٹ میچ کھیلے گئے ہیں جن میں سے آسٹریلیا نے 6 اور پاکستان نے دو میچز جیت رکھے ہیں جب کہ دو میچز بے نتیجہ رہے ہیں۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ آسٹریلوی بیٹرز کا فیورٹ میدان بھی ہے جہاں انہوں نے 30 بار 500 سے زائد رنز بنائے ہیں جب کہ تین بار اسکور کو 600 سے پار تک لے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں