جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

آریان خان منشیات کیلئے کونسا کوڈ استعمال کرتے تھے؟ اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے آریان کا منشیات کےلیے استعمال کیے جانے والے کوڈ کا پتہ لگالیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدالت میں آریان خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران این سی بی کے وکیل نے عدال تک بتایا کہ آریان خان منشیات کے حصول کےلیے ایک خاص کوڈ ورڈ استعمال کرتے تھے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ کوڈ کا انکشاف آریان خان کی واٹس ایپ چیٹ کا جائزہ لیتے ہوئے ہوا۔

- Advertisement -

کروز پارٹی پر این سی بی کی ریڈ کے دوران گرفتار ہونے والے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے سے معتلق سماعت کے دوران این سی بی وکیل نے کہا کہ آریان خان نے اچت کمار(منشیات فروش) کو کروز پارٹی میں ’فٹبال‘ لانے کےلیے کہا۔

مخالف وکیل نے بتایا کہ ’فٹبال‘ کا مطلب بھارتی مقدار میں منشیات کا حصول ہے جو آریان خان نے اچت کمار سے منگوائی تھی۔

واضح رہے کہ منشیات فروش اچت کمار اس وقت این سی بی کی تحویل میں ہے، جسے آریان خان اور ارباز مرچنٹ کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

منشیات برآمدگی کیس: آریان بڑی مشکل میں پھنس گئے

این سی بی اور آریان کے وکلاء کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد جج نے شاہ رخ خان کے بیٹے کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 14 روز کےلیے جیل بھیج دیا۔

خیال رہے کہ پہلے شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے کا 1 روزہ پھر تین روزہ اور اب چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں