اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

عائشہ خان نے نومولود بیٹے کا نام بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ عائشہ عقبیٰ خان نے اپنے نومولود بیٹے کا نام رکھ لیا۔

سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو بیٹے کا نام بتایا اور انسٹا اسٹوری میں اپنے بیٹے کو دنیا میں آنے پر خوش آمدید کہا۔

انہوں نے بتایا کہ بیٹے کا نام ’محمد نائل عقبیٰ خان‘ رکھا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 20 مئی کو عائشہ خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع انہوں نے مداحوں کو انسٹاگرم پر دی تھی۔

خیال رہے کہ 15 اپریل 2018 کو عائشہ خان اور میجر عقبیٰ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

اُن کے ہاں سال 2019 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام ماہ نور ہے، عائشہ خان نے سوشل میڈیا پر بیٹی کی سالگرہ کی تصاویر بھی شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں