اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

مارکیٹس جلدی بند کرنے کے فیصلے پر اسدعمر نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیرخزانہ اسدعمر نے کہا ہے کہ مارکیٹس جلدی بند کرنے سے معیشت کو اور نقصان ہو گا لوگوں کےکاروبار ویسے ہی نہیں چل رہےاوپر سےکہتے ہیں مارکیٹس جلدی بندکریں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ 1300ارب روپے بجلی استعمال کریں یا نہ کریں ادا کرنا ہوتے ہیں آئی ایم ایف چاہتا ہے مصنوعی طور پر مارکیٹ کو کنٹرول نہ کریں آئی ایم ایف چاہتا ہے روپےکی قدر کو اس کی اصل حالت پر رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ مانیٹری پالیسی سے نہیں رکتی بلکہ انتظامی طور پر روکنا ہوتی ہے معاشی اقدامات کے بغیر ڈنڈے کے زور پر ہر کام نہیں ہو گا، 16ماہ میں معیشت ایسی گرتی چلی گئی کہ عالمی منڈی نے ڈیفالٹ کی باتیں کیں۔

- Advertisement -

اسدعمر کا کہنا تھا کہ پیسہ باہر جانے سے ذخائر پر دباؤ آجاتا ہے جن ممالک سےہم مقابلہ کرتے ہیں ان کی افراط زر کودیکھنا چاہیے کرنسی کو کنٹرول کرنےکےلیے طویل مدتی پالیسیاں بنانی ہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں