جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ٹی وی شو میں لڑائی پر بلاول بھٹو نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فردوس عاشق اعوان اور قادرمندوخیل کی لڑائی پر تنقید ‏کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ٹی وی شومیں بیٹھ کرایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں ‏کوووٹ دینےکاحق ملنا چاہیے چاہتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانی دوسرے اوورسیز پاکستانی سے ‏مقابلہ کر کے ہاؤس کا ممبر بنے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہمارے ساتھ بیٹھ کر فیصلہ کرنے پڑے گا زبردستی یہ بل پاس نہیں ‏ہوگا، عوامی مسائل حل کرنےہیں تو اپوزیشن کی رائے سننا ہو گی، اپوزیشن کی بات نہیں سنیں گے ‏تو قانون سازی میں خامیاں ہوں گی۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن کو بلز پڑھنےکا موقع دینا چاہیے ہم ایک ایسا قانون لے کر آئیں جس ‏میں حکومت اور اپوزیشن کی بات شامل ہو، پوری دنیامیں بحث ہوتی ہےدونوں پارٹیوں کی آوازسنی ‏جاتی ہے لڑائی کےباوجود ایسا قانون لائیں جس میں اچھےپوائنٹس ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کو این آر او دینا تھا تو آرڈیننس سے کیوں دیا؟ حکومت نےرات کے ‏اندھیرے میں آرڈیننس نکالا، ہم اس طریقے سے چلیں گے توقانون میں کمزوری ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں