تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

انسٹاگرام پر جعلی فالوورز رکھنے والوں سے متعلق حرامانی نے کیا کہا؟

اداکارہ حرا مانی نے انسٹاگرام پر جعلی فالوورز خریدنے کو اچھی چیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کیا اب تو باہر بھی لوگ انسٹا فالوورز خریدتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار معروف اداکارہ حرا مانی نے نجی نشریاتی ادارے کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے تصویر و ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر فالوورز خریدنے سے متعلق سوال کا بہت ہی دلچسپ جواب دیا جس پر مداحوں کی جانب سے خوب پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اداکارہ نے مہزبان کے سوال کہ آپ انسٹاگرام پر جعلی فالوورز خریدتی ہیں کہ جواب میں کہا کہ ’مجھے نہیں پتا کون خریدتا ہے کون نہیں ، لیکن یہ اچھی چیز ہےخریدنی چاہیے‘۔

واضح رہے کہ چلبلی، نٹ کھٹ اور ہر دلعزیز اداکارہ حرا مانی سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس اور کیپشنز سے متعلق خوب جانی جاتی ہیں، اُن کی پوسٹ سے زیادہ دلچسپ اُن کے کیپشنز ہوتے ہیں جن سے اُن کے مداح خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -