بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

‘ میری زندگی سادہ مگر بامعنی ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ نیلم منیر خان نے اپنی زندگی کے بارے میں انوکھے انداز اختیار کرتے ہوئے اظہار خیال کیا ہے۔

انسٹاگرام پر پانچ ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ نیلم منیر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے صارفین کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔

اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اداکارہ نیلم منیر نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی، جس میں وہ انتہائی جاذب نظر آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیلم منیر نے ڈپریشن سے نجات کا حل بتا دیا

نیلم منیر نے اپنی اس تصویر کے ساتھ کیپشن دیا کہ میری زندگی سادہ مگر بامعنی ہے، الحمد اللّٰہ۔

نیلم منیر کی نئی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ ان کی تصاویر پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر ہزاروں لائیکس اور کئی تعریفی کمنٹس آچکے ہیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں