جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

روسی صدر اچانک چیچنیا کیوں پہنچ گئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پیوٹن نے چیچنیا کے غیراعلانیہ دورے کے دوران کیا کیا؟

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے 13 سال میں اپنا پہلا دورہ شمالی قفقاز جمہوریہ چیچنیا کا مکمل کر لیا ہے اور اب وہ ماسکو واپس آگئے ہیں۔

غیر اعلانیہ دورے کے ایک حصے دوران وہ چیچن رہنما رمضان قادروف کے ساتھ بیٹھے اور بعد میں ان فوجیوں اور رضاکاروں کا معائنہ کیا جو یوکرین سے لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

انہوں نے مسلم اکثریتی علاقے میں ایک مسجد کا بھی دورہ کیا جو روس کا حصہ ہے۔

کریملن کی ویب سائٹ پر ایک ٹرانسکرپٹ کے مطابق پیوٹن نے روسی اسپیشل فورسز یونیورسٹی، چیچنیا کے گوڈرمس میں ایک تربیتی اسکول میں فوجیوں کو کہا کہ جب تک ہمارے پاس آپ جیسے مرد موجود ہیں، ہم بالکل، بالکل ناقابل تسخیر ہیں۔

قادروف، جن پر یوکرین کے خلاف فوجیوں کو متحرک کرنے سمیت امریکا کی طرف سے پابندیاں عائد ہیں، نے پیوٹن کو بتایا کہ چیچنیا نے جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک 47,000 سے زیادہ فوجی یوکرین سے لڑنے کے لیے بھیجے ہیں جن میں تقریباً 19,000 رضاکار بھی شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں