ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

پرواز میں تاخیر پر قادرمندوخیل نے کیا کیا؟ ویڈیو سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل کی نجی ایئرلائن کی پرواز میں تاخیر پر عملے سے الجھنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

رکن اسمبلی نجی ایئرلائن کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں گھنٹوں تاخیر پر چراغ پا ہو گئے اور دیگر مسافروں کے ہمراہ عملے پر برہمی کا اظہار کرتے رہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رکن اسمبلی کی عملے کے ارکان سے بحث و تکرار جاری ہے جب کہ دیگر مسافر بھی تلخ کلامی کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

بحث کے دوران مشتعل مسافر نے سفید ریش فلائٹ اسٹیورٹ کو دھکا دیا اور اس دوران قادرمندوخیل واقعے کی ویڈیو بنانے میں مصروف رہے۔

رکن اسمبلی طیارے میں بیٹھے دیگر مسافروں کے ساتھ ایئرلائن کی بے انتظامی کے خلاف شورشرابا کرتے رہے اور گھنٹوں تاخیر پر احتجاج کرتے رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں