ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ وننگ کاکردگی دکھانے والے شاداب خان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
شاداب خان نے مشکل وقت میں برق رفتاری سے اسکور میں اضافہ کیا اور 20 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جس کے بعد بولنگ میں بھی انہوں نے دو وکٹیں لے کر جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔
میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ پچ تھوڑی سلومگر بہت اچھی تھی اسٹمپس میں گیند کرانے کی کوشش کی، تھوڑی سلوبولنگ کی جس سے مدد ملی۔
شاداب خان نے کہا کہ پی ایس ایل میں بھی ایسے کر چکے ہیں لیکن یہ انٹرنیشنل میچ تھا اور وہ بھی ورلڈکپ کا تو اس لیے بہترین یہی تھا کہ گیند سلو کی جائے۔