اشتہار

بھارت کی فتح پر شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نےپاک بھارت میچ پر بیان جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بوم بوم آفریدی نے کہا کہ آج کا میچ اعصاب شکن تھا، ہمارے کھلاڑیوں نے 95 فیصد میچ کو اپنے ہاتھ میں رکھا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پھر ویرات کوہلی نے دنیا کو بتایا کہ میچ جیتنے والی ورلڈ کلاس اننگز کون سی ہوتی ہے؟۔

- Advertisement -

اپنے ٹوئٹ میں سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم نے لکھا کہ واقعی یہ ایک زبردست میچ تھا، دونوں ٹیموں نے بہترین کھیلا۔

واضح رہے کہ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو شکست سے دوچار کیا۔

پاکستان کی جانب سے دیا گیا 159 رنز کا ہدف بھارتی ٹیم نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد میچ کی آخری گیند پر حاصل کیا، بھارتی بیٹر ویرات کوہلی 82 رنز بناکر مردآہن قرار پائے۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت کیخلاف میچ میں شکست کے بعد بابر اعظم کا بیان سامنے آگیا

شکست کے بعد بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے بہت اچھی بولنگ کی، ویرات کوہلی اور پانڈیا جس طرح کھیلے ان کو کریڈٹ جاتا ہے، اس میچ سے ہمیں بہت سی مثبت چیزیں ملیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ میرے پاس بھی الفاظ نہیں ہیں، لڑکوں کو یہی پیغام دیتا رہا ہم اب بھی میچ میں ہیں،پچ میں بولرز کے لیے مدد تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں